کراچی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی اور اس کے ٹیرف سے متعلق کراچی کے شہریوں کے تحفظات پر وفاقی سطح پر بات کی جائے گی اور اس سلسلے میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، حکومت بلوں کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہےان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کو کے الیکٹرک ( کے ای) ہیڈ آفس میں کے ای انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوں کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔