اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ و دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس دائرہ اختیار نہ ہونے پر کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا ۔ جمعرات کو سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت دائر درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریفرنس سماعت کیلئے کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔ عدالت نے کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد ریفرنس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جس کے باعث مزید سماعت کیلئے کراچی اینٹی کرپشن عدالت بھجوایا جاتا ہے۔