• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بجلی کے بلوں پر 1 روپے 52 پیسے سرچارج لگانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) حکومت نے کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں پر 1روپے 52پیسے سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافی سرچارج سے کراچی کے شہریوں پر 24ارب 50کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔1.52روپے کے اس سرچارج کا اطلاق ایک سال کے لیے ہوگا۔ بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 15اگست کو سماعت کرے گا۔نیپرا سماعت کے بعد منظوری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید