کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شپنگ اور پورٹس سیکٹر میں کاروباری برادری کو درپیش دیرینہ تنازعات اور چیلنجز کو حل کرنے کے لئے کراچی میں میری ٹائم، شپنگ اور پورٹس محتسب کا ادارہ قائم کیا جائے ،، جہاز رانی اور بندرگاہوں کے محتسب کا قیام وفاقی حکومت کے شفافیت، احتساب اور اچھی حکمرانی کے عزم کے مطابق ہے،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین مقبول اے ملک اور وائس چیئرمین شیخ محمد طارق نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شپنگ اینڈ پورٹس محتسب کے قیام سے شپنگ انڈسٹری میں شفافیت، کارکردگی اور منصفانہ طرز عمل کو فروغ دینے میں مدد دے ملے گی۔