• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست 2019 سے قبل کی حیثیت بحال کرے، مقررین

لندن (نمائندہ جنگ) بھارتی حکومت کشمیر کی5 اگست 2019سے قبل کی حیثیت بحال کرے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرے پاکستان یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر لندن میں مظاھرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں کیا۔ شدید بارش کے باوجود مظاہرین نے اتحاد، اتفاق و نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا۔ مظاہرے کا آغاز برطانوی پارلیمنٹ سے ہوا اوراختتام بھارتی ہائی کمیشن پر ہوا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں حق خودارادیت سے انحراف پر بھارت کی رکنیت ختم کرنے کیلئے قرار داد پیش کی جائے ، کشمیر کو بھارتی فوج نے جیل خانہ بنایا ہوا ہے، لندن مظاہرے میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما پروفیسر ظفر خان، سید تحسین گیلانی، لیاقت لون، شکیل جرال، چوہدری محمد صدیق، سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض، ساجد محمود، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد شریف، تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ریحانہ علی، مسلم کانفرنس کے رہنماریاض بٹ، پروفیسر ممتاز بٹ، پروفیسر شاہد اقبال، طاہر افضل، چوہدری تنویر، راجہ اختر، ساجد جنجوعہ، صابر گل، ملک لطیف، اسفار، ناظم بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔ مظاہرین نے غیر ملکی افواج کشمیر سے نکل جائے، ہم چھین کر لیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے، شیم شیم فار انڈیا، بھارتی دہشت گردی نامنظور کے نعرے لگائے۔

یورپ سے سے مزید