• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی سطح پر ڈرون کی تیاری، سعودی اور ترک کمپنیوں کے درمیان معاہدہ

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب نے دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی ترکیہ کی کمپنی سے جدید ترین ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس حوالے سے عندیہ دیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ سعودی عرب اورترکیہ کے درمیان عسکری دفاعی شعبوں میں تعاون کی مزید راہوں میں اضافے کا باعث ہوگا۔ یہ معاہدہ اور مفاہمت کی دو یادداشتیں دفاعی صنعتوں کے لیے ترکی کی کمپنی "بایکار" کے ساتھ تقریباً دو ہفتے قبل وزارت دفاع کی جانب سے دستخط کیے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید