کراچی (نیوز ڈیسک) صرف 5ہزار ڈالر میں اے آئی سے100سے زائدکمپنیوں کی ویب سائٹس ہیک، ہر کامیاب ہیکنگ پر 50ڈالر خرچ ہوئے ، 1200سائٹس پر حملے کی کوشش ،مشہور امریکی کمپنیاں بھی نشانہ بنیں،چینی ہیکر نے مصوعی ذہانت ایجنٹس استعمال کیے۔ماہرین نے انتباہ کیا کہ اے آئی اب انسانی نگرانی کے بغیر بھی ہیکنگ کرسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصنوعی ذہانت کے خودکار ایجنٹس نے سائبر جرائم کی دنیا میں خطرے کی نئی گھنٹی بجا دی ہے، جہاں ایک ہیکر نے محض تقریباً 5ہزار ڈالر خرچ کرکے 100سے زائد کمپنیوں کی ویب سائٹس میں نقب لگانے کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی۔ سائبر سکیورٹی محقق سنورے فیگرلینڈ نے انکشاف کیا کہ چینی زبان بولنے والے ہیکر نے 25ستمبر سےامریکی، کینیڈین، آسٹریلوی اور جاپانی ای کامرس ویب سائٹس سمیت 1200 سے زائد ویب سائٹس پر حملوں کی کوشش کی، جن میں 100سے زیادہ پر کامیابی حاصل ہوئی۔