کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر نیوزی لینڈ کی آکلینڈ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پرواز این زیڈ 141میں فلائٹ اٹینڈنٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ساتھی عملے نے اسے اضافی آکسیجن فراہم کی۔ طیارہ برسبین ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تو پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔ لینڈنگ کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کو گیٹ پر ہی فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔