واشنگٹن (ا ےا یف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز کنساس روانہ ہو رگئے تاکہ سات ریاستوں پر مشتمل انتخابی مہم کے سلسلے کا آغاز کیا جا سکے۔ان علاقوں میں وہ 2024کے صدارتی انتخاب میں کامیاب رہے تھے، تاہم نومبر کے وسط مدت (مڈٹرم) کے انتخابات میں ریپبلکن گڑھ سمجھی جانے والی ان ریاستوں میں خراب پولنگ اور غیر متوقع طور پر سخت مقابلوں کی وجہ سے ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ نومبر کے 3 تاریخ کے ووٹ میں صرف 15دن باقی رہ گئے ہیں، ویچیٹا کے نواح میں ٹرمپ کا یہ جلسہ سینیٹر راجر مارشل کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، جو کہ ایک میتھوڈسٹ میگا چرچ کے پادری کے ساتھ سخت اور کانٹے دار مقابلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔