• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: پارلیمنٹ میں سعودی عرب کی فوجی مدد کی صدر جنرل سیسی کی درخواست پر غور موخر

قاہرہ( اے ایف پی) مصر کی پارلیمنٹ نے پیر کو صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کی جانب سے سعودی عرب کو فوجی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر بحث آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس سے ایک روز قبل پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والے پارلیمانی اجلاس صدر السیسی کی اس درخواست پر طلب کیے گئے تھے کہ ارکانِ پارلیمنٹ سعودی عرب کی جانب سے مطالبہ کیے جانے کی صورت میں اسے فوجی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دیں۔ سعودی عرب کو یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے تقریباً روزانہ حملوں کا سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید