کراچی(نیوزڈیسک)مودی سرکار کی جانب سے ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنےکی تیاری کی جارہی ہے، نئی دہلی کی 100سالہ پرانی ریس کورس مسجد کو 6روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریس کورس مسجد وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔مسجد میں تقریباً 800نمازیوں کی گنجائشہے۔رپورٹ کے مطابق ریس کورس مسجد 1977 سے سرکاری گزٹ میں وقف جائیداد کے طور پر درج اور تاریخی ورثے میں شامل ہے۔