• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوشربا مہنگائی اور تعلیمی بحران پر فرانس میں 24 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) ہوشربا مہنگائی اور تعلیمی بحران پر فرانس میں 24اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان ،پر تشدد کارروائیوں اور لوٹ مار کے واقعات روکنے میں ناکامی ،پولیس کی کارکردگی پر تحقیقات کا حکم ،پیرس سمیت متعدد شہروںمیں رات کی پابندیاں،صدرمیکرون نے پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، فرانس میں مہنگائی، پڑول ، بجلی گیس کی بڑھتی قیمتوں، تعلیمی اداروں کی ابتر صورتِ حال اور عوامی سہولتوں میں کمی کے خلاف 24اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ حکومت نے ہفتے کے روز پرتشدد مظاہروں سے متاثرہ شہروں پیرس، لیون، مارسیلی، لیل، بوغدو اور نیس سمیت متعدد شہروں کے متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید