ابوظبی(سبط عارف)متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین نے فرانس کو ڈیزل کی فراہمی بڑھانے کی حامی بھر لی ہے جس سے فرانس کی مجموعی ضرورت کا 10فیصد سے زیادہ حصہ پورا ہونے کی توقع ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دورہ خلیج کے دوران توانائی کی فراہمی سے متعلق یہ پیش رفت ہوئی۔ سعودی عرب اکتوبر اور نومبر میں فرانس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 90ہزار ٹن ڈیزل فراہم کرنے کو تیار ہے۔