• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے بلاول بھٹووزیر اعظم ہو نگے، نسیم گل زرگر

پشاور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری نسیم گل زرگر نے کہا ہے کہ آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہو نگے۔ خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور سٹی کی سطح پر پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار انشاء اللہ کامیابی حاصل کرینگے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا کا نشان تلوار حاصل کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ شہید بھٹو کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے تلوار کا نشانہ پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کوشاں رہی ہے واحد جماعت ہے جو عوامی حقوق کی ضامن ہے۔ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے
پشاور سے مزید