• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور فسادات، مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع، بھارتی وزیراعظم نے چپ سادھ رکھی ہے، اپوزیشن

دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) منی پور فسادات پر مودی حکومت کیخلاف بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز،کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گوروگگوئی نے کا کہنا تھا کہ منی پور فسادات پر مودی نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے، منی پور فسادات پر 80دن میں بولے تو وہ بھی صرف 30 سیکنڈ کیلئے،عدم اعتماد میں اعدادوشمار سے فرق نہیں پڑتا، منی پور کیلئے انصاف چاہتے ہیں۔بھارتی وزیر کرن ر جیجو نے کہا عدم اعتماد غلط موقع پر پیش کی گئی ہے اور کانگریس کو بعد میں اس پر پچھتاوا ہوگا ۔

دنیا بھر سے سے مزید