اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل اور جن سہولتوں کے حقدار ہیں وہ دی جائیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر وفاق اور صوبائی حکومت 11 اگست کو جواب دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا سیشن کورٹ نے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا کہا تھا، وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بغیر وجہ اٹک جیل میں رکھا ہوا ہے۔