بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’ڈان‘ کی تیسری انسٹالمنٹ میں اداکار رنویر سنگھ کو ڈان کے روپ میں دیکھنا شاہ رخ خان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔
ایکشن تھرلر فلموں کے ہدایت کار فرحان اختر کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہ شاہ رخ خان نے فرنچائز ’ڈان‘ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے تو یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ اب شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا جائے گا۔
جس کے بعد گزشتہ روز فرحان اختر نے ’ڈان 3‘ کا ٹیزر جاری کرکے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد اب نئے ڈان رنویر سنگھ ہیں۔
یاد رہے کہ یہ مشہور کردار سب سے پہلے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 1978ء میں ادا کیا تھا اور پھر 2006ء اور 2011ء میں شاہ رخ خان نے بطور ڈان مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔
فرحان اختر کے رنویر سنگھ کو بطور ڈان متعارف کروانے پر شائقین کی جانب سے کچھ ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ شائقین نے فلم سیریز کی 2025ء میں ریلیز ہونے والی تیسری انسٹالمنٹ کے ٹیزر کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ شائقین نے ہدایت کار کو دھمکی دی ہے کہ وہ فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ہیش ٹیگ’NO SRK NO DON‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
یہاں ایک نظر صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردِعمل پر ڈال لیتے ہیں۔