• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے نئے ڈان کا پرانے ڈانز کے نام پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے نئے ڈان رنویر سنگھ نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے لیے پیغام لکھ دیا۔

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے بعد اب فلم ڈان 3 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ نبھا رہے ہیں جس کا پہلا ٹیزر بھی جاری ہوگیا ہے۔

اس فلم کے حوالے سے رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں بہت طویل عرصے سے ایسا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا۔

رنویر سنگھ نے لکھا کہ بچپن میں مجھے ان اداکاروں کی فلموں سے پیار ہو گیا تھا اور میں بھی باقی لوگوں کی طرح امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلمیں دیکھتا تھا۔

بالی ووڈ اداکار نے لکھا کہ میں نے شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی طرح بننے کا خواب دیکھا تھا اور انہی شخصیات کی وجہ سے میں ہیرو بننا چاہتا تھا۔

رنویر سنگھ نے لکھا کہ بطور شخصیت اور اداکار  میری زندگی میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کا کردار ہے، ان کی میراث کو آگے بڑھانا میرے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈان خاندان کا حصہ بننا کتنی بڑی ذمے داری ہے اور مجھے امید ہے کہ دیکھنے والے مجھے ایک موقع دیں گے اور مجھے پسند کریں گے۔

رنویر سنگھ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ امید ہے میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو فخر محسوس کرا سکوں گا۔

یاد رہے کہ ’ڈان‘ کا یہ مشہور کردار سب سے پہلے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 1978ء میں ادا کیا تھا اور پھر 2006ء اور 2011ء میں شاہ رخ خان نے بطور ڈان مداحوں کے دل جیتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید