کراچی (پی پی آئی) کراچی میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے،محکمہ سوشل ویلفیئر کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن صرف دعوئوں کی حد تک محدود ہے۔کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ایسے ہمدرریاں سمیٹتے ہیں کہ بھیک دئیے بغیرشہریوں کا جینا محال راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے، شہری کہتے ہیں کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات ہونے چاہئیں۔