کراچی(اسٹاف رپورٹر)دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کی اسٹوڈنٹس ایڈوائزری کونسل کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں طلبہ تنظیموں کے مابین ہونے والے تصادم کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔اجلاس میں تصادم کی وجہ اور تصادم میں ملوث پائے جانے والے طلبہ کو جامعہ سے فی الفور برخاست کرنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ جامعہ کراچی کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایک طویل عرصے بعد جامعہ کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔