کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث ملزمان کی تفصیلات اور موبائل نمبر بھی فہرست میں شامل کئیے گئے ہیں،فہرستوں میں بیشتر منشیات فروشوں کا کرمنل ریکارڈ آفس کا ڈیٹا بھی منسلک کیا گیا ہے۔