• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تابش ہاشمی کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کی اہلیہ کی جانب سے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں تابش ہاشمی اور اہلیہ حرا تابش کی متعدد خوبصورت تصویروں کا مجموعہ دیکھا جا سکتا ہے۔


تابش ہاشمی کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو ایک ٹرینڈ کا حصہ ہے۔

کئی تصویروں پر مبنی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا تابش نے شوہر، تابش ہاشمی کی جانب سے ملنے والی انگوٹھی کو ہر دم اور ہر خصوصی تقریب کے دوران پہنا ہوا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید