کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ ممتاز کی سینیٹ کی رکنیت ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست حب کے دو رہائشیوں علی رضا اور عبدالمجید کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جس میں موقف اختیار کیاگیاہےکہ ثمینہ ممتاز نے 2021 کے سینیٹ الیکشن سے کچھ دن پہلےسینیٹربننےکےلئے اپنا ووٹ حب بلوچستان میں درج کرایا۔ثمینہ ممتاز نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی ثمینہ ممتاز نےاثرورسوخ استعمال کرتےہوئے اپنےشوہر علی حسن بروہی کےکیسز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرائے اوراپنے شوہر کومختلف مقدمات سے بچانے کےلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو استعمال کیاگیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ سینیٹر ثمینہ ممتاز کی سینیٹ کی رکنیت کو ختم کیاجائے۔درخواست معروف قانون دان امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کے توسط سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔