• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان سمیع نے والد، عدنان سمیع کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد، بھارتی گلوکار عدنان سمیع کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اذان سمیع نے والد اور فیملی کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اذان اور عدنان کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

لندن سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکار و گلوکار اذان سمیع نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو بابا، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘


اذان سمیع خان نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع گزشتہ روز 52 برس کے ہو گئے ہیں۔

اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور پاکستانی خوبرو، معروف سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران عدنان سمیع کا بیٹے، اذان سمیع سے متعلق کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اذان میری زندگی کا حصّہ ہے اور وہ پوری توجہ کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی تربیت بہت اچھی ہوئی ہے تو میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں، میں ہر چیز کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں جو کہ اس نے مجھے عطا کی اور خاص طور پر اس لیے کہ مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید