• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے اذان سمیع پر فخر ہے: عدنان سمیع

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کرکے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے بیٹے اذان سمیع کے پہلے سولو میوزک البم کے ریلیز ہونے پر اپنا ردعمل دے دیا۔


انہوں نے بیٹے اذان سمیع کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بیٹے پر فخر ہے۔

عدنان سمیع خان نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ماشاءاللہ یہ سننے میں شاندار اور دیکھنے میں خوبصورت دکھائی دے رہا ہے‘۔

سابق پاکستانی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ’ماشاللہ مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔‘

خیال رہے کہ معروف موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک البم کا پہلا گانا ’میں تیرا‘ جاری کردیا جو آتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

گانے ’میں تیرا‘ کے بول اذان سمیع خان نے خود تحریر کیے ہیں جبکہ اس کی ویڈیو کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں۔

’میں تیرا‘ ایک رومانوی گانا ہے جس کی ویڈیو گانے کے مرکزی خیال پر ہی بنائی گئی ہے، گانے کا انداز روایتی گانوں سے ہٹ کر کیا گیا ہے۔

اذان سمیع خان کے البم میں میں تیرا، جادو نگری، ماہیا، ڈھولنا،عاشقی، میرے سجنارے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔زیبا بختیار اور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

تازہ ترین