ریاض (شاہدنعیم) چین کے درالحکومت بیجنگ میں بدھ کو چینی، سعودی بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا ہے، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 12 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل نے صدارت کی۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فورم کے شرکا نے فنڈنگ، ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ، آباد کاری، شہروں کے نئے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں شراکت کے فروغ اور سعوددی، چینی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔