• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، چین کا ’متنازع سرحد‘ پر امن برقرار رکھنے کا عزم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور بھارت کے فوجی حکام نے کشیدگی میں اضافے کے بعد صورتحال پرامن بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی متنازع سرحد پر امن و آشتی برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی وزارت دفاع نے ایک جیسے بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار اور پیر کو ہونے والے کمانڈرز سطح کے مذاکرات میں 19ویں دور میں ایک مثبت، تعمیری اور گہرائی سے بات چیت کی گئی جس کا مرکز سرحد کے مغربی سیکٹر میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول سے متعلق مسائل حل کرنا تھا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین دیگر مسائل کو تیزی سے حل کرنے پر راضی ہیں، لیکن اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کو رعایت دینے کیلئے تیار ہیں۔ 

عبوری طور پر، دونوں فریقین نے سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید