• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ایران کی مدد سے 6 ہزار ڈرون طیارے تیار کررہا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ روس ایران کی مدد سے 6 ہزار ڈرون طیارے تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں ایک خفیہ دستاویز کا حوالہ دیا گیا جس میں ڈرون ڈیولپمنٹ پلان کی تفصیلات تھیں۔روس کے انجینئرز اعلیٰ معیار کے ڈرون تیار کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں، پچھلے مہینے ہی روس نے ایران سے ڈرون خریدے تھے جنہیں یوکرین جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔روس میں6ہزار ڈرون طیاروں کی تیاری 2025تک مکمل ہوجائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو اس سے روس کو اپنے ہتھیاروں کے کم ہوتے ذخیرے بچانے میں مدد ملے گی، یوکرین کے زیر تسلط علاقوں پر دوبارہ قبضے کا موقع ملے گا جبکہ ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ میں ماسکو کی پوزیشن بہت آگے ہوجائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید