• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بازاروں میں مہنگی اشیا کے باعث شہری پریشان

کراچی(این این آئی)کراچی کے بازاروں میں مہنگی اشیا کے باعث شہری پریشان ہیں۔شہر میں ٹماٹر درجہ اول کی100سے120روپے کلو میں فروخت جاری ہے جبکہ لال آلو اور پیاز بازار میں 80سے100روپے کلو میں بک رہے ہیں۔ مارکیٹ میں پھول گوبھی 100، توری 80اور بھنڈی 100روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ایک شہری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے مار دیا لیکن کمشنر اور انکی ٹیم باہر نہیں نکل رہی، سبزی فروش من مانی قیمتوں میں سبزیاں بیچ رہے ہیں۔اس حوالے سے ایک سبزی فروش نے کہا کہ بلوچستان سے سبزی آرہی ہے اس وجہ سے مہنگی ہے۔

اہم خبریں سے مزید