• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول کے رہائشیوں کا نیورو سرجن ڈاکٹر کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میر پوربٹھورو ضلع سجاول کے رہائشیوں نے نیورو سرجن ڈاکٹر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین  مریض کی ہلاکت پر ڈاکٹرکے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرفراز علی کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے سر میں شدید چوٹ آئی جسے حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں واقع ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نیوروسرجن ریاض راجہ نے کہا کہ مریض کا آپریشن کیا جائے گا، آپریشن فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کئے گئے اور آپریشن کے فوری بعد مریض کو لیاقت میڈیکل کالج اسپتال جامشورو منتقل کردیاگیااور اس کے بعد مذکورہ ڈاکٹر غائب ہوگئے ،ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث سرفراز علی تڑپ تڑپ کر انتقال کرگیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکور ہ ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ 
تازہ ترین