• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: ماہشہر پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ، 5 افراد جاں بحق

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

ایران میں ماہشہر (MAHSHAHR) پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ماہشہر اسپیشل پیٹروکیمیکل زون میں متعدد دھماکے ہوئے جن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھاکہ بوشہرجوہری پلانٹ کے قریب چوتھے حملے سے تابکاری اخراج کا خطرہ ہے ۔تابکاری ہوئی تو اس سے تہران ہی میں نہیں خلیجی ممالک کے دارالحکومتوں میں بھی اثر پڑے گا۔

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق پاور پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بوشہر پلانٹ پر حملے کے بعد روس نے پلانٹ سے اپنے 198 ماہرین واپس بلا لیے۔

علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز میں پابندیوں سے عراق کو استثنا دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید