تل ابیب میں میں سیکڑوں افراد ایران جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، خبر ایجنسی کے مطابق عوامی اجتماع پر پابندی کے باوجود سیکڑوں افراد ریلی میں شریک ہوئے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگاتے مظاہرین تل ابیب کے مرکزی چوک پر جمع ہوگئے۔
مظاہرین نے ایران، لبنان، غزہ میں جنگ اور مغربی کنارے میں منظم تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے مطالبات تھے کہ ’بمباری نہیں بات کرو، جنگ ختم کرو‘۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ریلی روکنے کی کوشش کی، اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اسرائیلی پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔