امریکا اور اسرائیل نے ایران میں شہری انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے ایران کے شاہکار اسپورٹس مراکز کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے بمباری کرکے ایران کا تاریخی اسٹیڈیم تباہ کردیا۔ اس اسٹیڈیم میں تاریخ ساز میچز ہوا کرتے تھے تاہم اب یہاں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے۔
اس اسٹیڈیم کا افتتاح 1974 میں ایشین گیمز کے موقع پر کیا گیا تھا۔ یہاں والی بال، باسکٹ بال، آئس اسکیٹنگ اور گھڑ سواری کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔
یہ کئی لحاظ سے ایرانی عوام کے لیے تاریخی اور ثقافتی حیثیت رکھتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ہال جس میں 12 ہزار افراد کے لیے جگہ تھی، یہ تعمیراتی لحاظ سے ایک شاہ کار تھا کیونکہ 20 ہزار اسکوائر میٹر پر محیط یہ پورا ہال صرف چار ستونوں پر قائم تھا اور اب یہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔