• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، زینب سلیمانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ 

اپنے بیان میں زینب سلیمانی نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کا دعوی جھوٹا ہے۔ یہ لوگ اس درجہ گرچکے ہیں کہ جھوٹ بول کر قاسم سلیمانی جیسی عظیم شخصیت اور ایرانی قوم کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں،  حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید