• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو بہترین پرفارمنس پر گھر والوں نے شاندار تحفے سے نواز دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین پرفارمنس دینے پر گھر والوں کی جانب سے شاندار تحفے سے نواز دیا گیا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا آغاز آج سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کی کپتانی اور پاکستان کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ آج ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی کپتانی میں افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرکے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی جبکہ بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی فہرست میں صف اوّل پر پہلے ہی براجمان ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بھائی فیصل اعظم نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی خوشی میں بابر اعظم کو مہنگی ترین گاڑی ’آڈی، ای ٹرون جی ٹی‘ بطور تحفہ دے دی۔

فیصل اعظم کے مطابق اس الیکٹرک گاڑی کا شمار بابر اعظم کی پسندیدہ گاڑیوں میں ہوتا ہے، جس کی قیمت پاکستانی مالیت میں تقریباً 5 سے 8 کروڑ تک ہے۔

مذکورہ وی لاگ میں بابر اعظم کو تحفہ پاکر خوش اور اس سفید رنگ کی آڈی گاڑی کو چلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید