گلوکارہ برٹنی اسپیئرز سے طلاق کے بعد سیم اصغری کے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔
وہ ہالی ووڈ کی 'سیگ آفٹرا' نامی لیبر یونین کے رکن ہیں جو پروڈکشن کمپنیز سے تنازع کے بعد ہڑتال پر ہے۔
سیم کا پروجیکٹ 'گرینڈ ڈیتھ لوٹو' مکمل ہوچکا ہے، یہ جولائی میں نشر ہونا شروع ہوا تھا لیکن ریڈ کارپٹ پریمیئر ہڑتال کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا اور سیریز کی تشہیر نہ ہوسکی۔
دوسری طرف برٹنی اسپیئرز کے پاس مستقل نئے پروجیکٹس آرہے ہیں، وہ بہت مصروف ہیں۔
وہ آج کل اپنی سوانح حیات 'دی وومن ان می' کی اشاعت کی تیاری کر رہی ہیں اور ان کے پاس کئی بڑے آرٹسٹس کی طرف سے گانوں کی پیشکش بھی ہے۔