• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ پر نظریں جمالیں

کپتان بابر اعظم بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
کپتان بابر اعظم بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پاکستان اور بھارت کا میچ ہو اور وہ بھی کرکٹ میں تو نہ صرف دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز وہ مقابلہ ہوتا ہے بلکہ دُنیائے کرکٹ بھی پوری طرح اُسی میچ پر اپنی نظریں جمالیتی ہے۔

ایسے ہی ایک بڑے مقابلے کےلیے روایتی حریف آج ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں کینڈی میں دو، دو ہاتھ کرنے جارہے ہیں۔

ایشیائی کرکٹ میں دو سب سے بڑی ٹیمیں پاکستان اور روایتی حریف بھارت مدمقابل آرہی ہیں۔

یہ ون ڈے فارمیٹ کا ایشیا کپ ہے۔ اس میں آخری مرتبہ دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ میں شکست کھا گیا تھا۔

اس مرتبہ پاکستانی ٹیم نئے عزم کے ساتھ میدان میں اُتر رہی ہے، اس مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر گرین شرٹس نے کی بھرپور پریکٹس کی۔

کپتان بابر اعظم بھی بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس معرکے کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ کیا، اُن کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم اور اُن کے پیس اٹیک کے معترف ہیں۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز بہترین ہیں، جن کا سامنا کرنا چیلنج سے کم نہ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہفتے کی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید