ینگون(این این آئی)میانمار میں قید رہنما آنگ سان سوچی بیمار ہوگئیں اور انہیں جیل سے باہر علاج کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔ 78 سالہ آنگ سان سوچی کی جیل سے باہر معالج کو دکھانے کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ آنگ سان سوچی مسوڑھے سوجنے اور الٹیوں کے سبب کچھ کھا نہیں پارہیں اور ان کا علاج جیل کے ڈاکٹرز سے ہی کروایا جارہا ہے۔ میانمار کے فوجی حکمرانوں نے اس حوالے سے خبر ایجنسی کو ردعمل دینے سے گریز کیا ۔آنگ سان سوچی 19 مقدموں میں27 سال قید کی سزا پر جیل میں ہیں۔