• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کیلئے امریکی حمایت سے فوجی آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، روس

کریملن، روس
کریملن، روس

روس کا کہنا ہے کہ امریکا کی یوکرین کیلئے امداد اور حمایت سے ہمارے خصوصی فوجی آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ یوکرین پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کریملن نے کہا کہ کئی بار یہ بیانات سنے ہیں کہ امریکا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لفظوں میں امریکا یوکرین کی حالت جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ مطلب اخذ کیا جاسکتا ہے کہ امریکا آخری یوکرینی تک یہ جنگ جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید