• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ڈینگی کے 82 نئے کیس رپورٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے 1709 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 681 کا تعلق صرف لاہور سے ہے۔

علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 44، راولپنڈی میں 20، ملتان میں 5، فیصل آباد میں 4 اور قصور میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گوجرانوالا، ننکانہ، بہاولپور، چکوال، جھنگ اور چنیوٹ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے کُل 52 مریضوں سمیت صوبے بھر میں کُل 93 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

صحت سے مزید