• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکپاس اور زیارت چیک پوسٹوں پر2600 بوری چینی قبضے میں لے لی گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے نے چینی کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے۔ لکپاس اور زیارت چیک پوسٹوں پر کروڑوں روپے مالیت کی 1لاکھ 30 ہزار کلو چینی برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمان خان، ایڈیشنل کلکٹر عمر شفیق، ڈپٹی کلکٹر اسد علیم، اسسٹنٹ کلکٹر حسیب احمد کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر زیارت کراس مسعود جمالی اور لکپاس انفورسمنٹ آفیسر فرید رند نے اپنی ٹیموں انسپکٹرز علی مندوخیل، سفیان ہاشمی، ارسلان سرور بازئی، قمر احسن خان، محمد آصف اور کاشف سمیت دیگر عملے نے زیارت کراس اور لکپاس چیک پوسٹوں پر 2600 بوریاں چینی قبضے میں لے لی گئیں ایک کارروائی میں 800 بوریاں اور دوسری کارروائی میں لکپاس پر ایف سی کے تعاون سے 1800 بوری چینی قبضے میں لی دونوں کارروائیوں میں 1 لاکھ 30 ہزار کلو چینی قبضے میں لی گئی یہ وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چینی کی سمگلنگ کے خلاف ممبر کسٹم آپریشن میڈیم زیبا حئی اظہر اور چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی واضح ہدایات پر سمگلنگ کے خلاف تواتر کے ساتھ کارروائیاں جاری ہے یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید