کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کراچی میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں سے متعلق شہریوں کی شکایات دور کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں وہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نا جائز منافع خوری کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کریں گے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کو درست کر یں گے ،خود مارکیٹ کمیٹی کے کردار کی نگرانی کر کے خصوصی اسسٹنٹ کمشنرز متعین کریں گے، جو قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کو شفاف بنائیں گے، پیر اور منگل کی درمیانی رات انھوں نے مارکیٹ کمیٹی کا دورہ کر کے مارکیٹ کمیٹی کے کردار اور شہریوں کی قیمتوں سے متعلق شکایات کے اسباب کا جائزہ لیا ۔