مراکش سے سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں نیلے رنگ کی پُراسرار روشنی افق سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیوز جمعے کو ماراکیچ کے جنوب مغرب میں آنے والے 6.8 کی شدت کے زلزلے سے کچھ دیر پہلے کی ہیں جس میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے میں کام کرنے والے ریٹائرڈ جیو فزیسسٹ جان ڈیر نے سی این این کو بتایا کہ روشنیوں کے یہ مختلف رنگ یقینی طور پر حقیقی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ان روشنیوں کے رنگوں کا نظر آنا اندھیرے اور دیگر سازگار عوامل پر منحصر ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ روشنیاں زلزلے کے دوران نظر آتی ہیں جوکہ زمین سے بادل تک کا سفر کرتی ہیں اور یہ زمین کے اندر ٹیکٹونک پلیٹ کی حرکت سے پیدا ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افریقہ کی ٹیکٹونک پلیٹ کے شمال کی طرف بڑھنے اور یوریشین پلیٹ سے ٹکرانے کے وجہ سے آیا ہے۔