صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 39، لاہورمیں 31، ملتان میں12 جبکہ گوجرانوالا میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 100 مریض زیرِ علاج ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 2 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 534 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید 51 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت سیل کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ خلاف ورزی پر 7 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2876 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور531 عمارتوں کو سِیل کیا جاچکا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مجموعی طورپر 870 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔