• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا کا امن پاک، بھارت مذاکرات میں ہے، ممتاز راٹھور

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں ، خصوصاً مودی کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا، خطے میں پائیدار امن اور تعمیر وترقی دونوں ملکوں کے عوام کی بنیادی خواہش ہے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مجید ترمبو گروپ کے مرکزی رہنما ممتاز راٹھور نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ممتاز راٹھور نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی زمہ داری بھارت کی موجودہ آر ایس ایس مودی حکومت ہے جس نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے بجائے مزاکرات سے بغاوت کر رکھی ہے ، ممتاز راٹھور نے کہا کہ بھارت کے چاند پر جا نے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، تنازع کشمیر زمین پر ہے آسمان پر نہیں ، ممتاز راٹھور نے بھارت کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیر ی عوام دہشت گرد نہیں۔ ممتاز راٹھور نے کہا ضرورت اس امر کی ہے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے نئے حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیر پالیسی مرتب کی جائے ، انہوں نے کہا یہی ایک تجویز ہے کہ کشمیر کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی قائم کی جائے ، کنٹرول لائن ختم کی جائے، عوام کو آپس میں ملنے دیا جائے، انہوں نے کہا دونوں ملک کشمیر ی عوام کو ایک اسمبلی قائم کرنے کی اجازت دیں، ریاست کے دونوں اطراف ایک ساتھ انتخابات کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، آزاد کشمیر حکومت کا دائرہ کار مقبوضہ کشمیر تک وسیع کیا جائے ، اس موضوع پر پاکستان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں قرارداد پیش کرے، برطانیہ سمیت یو این سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک پاکستان اور بھارت اور کشمیری قیادت پر مشتمل سہہ فریقی کانفرنس بلانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کیا جاسکے ۔
یورپ سے سے مزید