کراچی(جنگ نیوز)کورونا وائرس کی وبا کو اب 3 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے، مگر اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر یہ بیماری کس طرح انسانوں میں پھیلنا شروع ہوئی۔تاہم اب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے نیا مشن چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین سے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عا لمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین سے معلومات مانگی ہیں، چین رضامند ہوگا تو ڈبلیو ایچ او کا تحقیقاتی مشن چین بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی مشن کو مکمل رسائی دینے کے لیے چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔