• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع کشن گنگا منصوبہ، پاکستان بھارت رواں ماہ عالمی عدالت میں آمنے سامنے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان اور بھارت 20؍ اور 21؍ ستمبرکو دی ہیگ میں غیر جانبدار ماہر کی یک رکنی عدالت میں پیش ہو کر 330؍ میگاواٹ کشن گنگا اور 850؍ میگاواٹ ریٹل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے متنازع ڈیزائن پرپیش ہو کر اپنی وضاحت دیں گے۔ 

بھارت 7؍ رکنی پی سی اے میں مقدمہ لڑنے سےکترا رہاہےجہاں اسے اپنی یقینی ہار کاخدشہ ہے پاکستان کی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔ 

بھارت پروجیکٹس پاکستان کے دریائوں جہلم اور چناب پر تعمیر کررہا ہے۔

 عدالت میں پاکستان کی وکالت کمشنر سندھ طاس، اٹارنی جنرل دفتر کے حکام اور بین الاقوامی وکلا کی ٹیم کرے گی۔ یہ بات اٹارنی جنرل دفتر کے ایک افسر نے بتائی۔ 

غیر جانبدار ماہر کی عدالت نے گزشتہ 27؍ اور 28؍ فروری کی کارروائی میں مقدمے کی سماعت کا ضابطہ کار طے کیا تھا۔ 

کشن گنگا پروجیکٹ دریائے جہلم پر اور ریٹل پروجیکٹ دریائے چناب پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ 

پاکستان یہ مقدمہ بھارت کی خواہش پر ورلڈ بینک کی جانب سے قائم غیرجانبدار ماہر کی عدالت ثالثی کی مستقل عدالت (پی سی اے) میں لڑ ر ہاہے۔

اہم خبریں سے مزید