کراچی (اسٹاف ر پور ٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا ہےکہ اُمت قرآن و سنّت پر جب تک عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی، مسلمان نبی کریم ﷺکی سیرت اپنائیں اور میلا د منائیں، میلا د مصطفی کی محا فل کے انعقادکا مقصد دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی،عدل و انصاف،احترام انسانیت کا پیغام پہنچانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر نیشنل ہائی وے پر بسلسلہ استقبال ربیع الاول میلاد مصطفیؐ ریلی، پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کیا، ریلی ادارہ غوثیہ امیریہ شیرازیہ گلشن عسکری قذافی ٹاؤن قائدآباد سے شروع ہو کر شہید پیر شیرازی رحمۃ اللہ علیہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں صاحبزادہ پیر سید عبدالقدیر شاہ شیرازی ،صاحبزادہ پیر سید عبدالحفیظ شاہ شیرازی، صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ شیرازی، اور دیگر شریک تھے۔