• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریں جناح کالونی، آگ لگنے سے 4 خالی آئل ٹینکرز جزوی طور پر جل گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیکسن تھانے کی حدعد شریں جناح کالونی اسٹاپ کے قریب ورکشاپ میں کھڑے آئل ٹینکروں میں آچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع پر کے پی ٹی ،کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ پرقابو پا لیا ، آگ لگنے سے ورکشاپ میں کھڑے 4آئل ٹینکرجزوی طور پرجل گئے، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو 1122کے مطابق آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،پولیس نے بتایا کہ شریں جناح کالونی بس اسٹاپ کے قریب آئل ٹینکرز کا اسٹینڈ بنا ہوا ہے ، ایک آئل ٹیکر کی ٹنکی میں ویلڈنگ کی جا رہی تھی کہ آچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیگرٹینکروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،دریں اثنا ایف بی ایریا واٹر پمپ چورنگی کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید