• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں ڈکیتی کرنے والی 2 عورتیں گرفتار، کیش، زیور اور موبائل فونز برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )الفلاح پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 خاتون ملزمان کو گرفتار کر کے چھینا گیا کیش، زیور اور موبائل فونز برآمد برآمد کر لئے، تیسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ الفلاح کی حدود الامین سوسائٹی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں گھر میں کام کرنے والی سابقہ ملازمہ نے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کی،ملزمان نے ڈکیتی کے دوران گھر کی مالکن مسمات سادیہ کو چھریوں کے وار کر کے زخمی بھی کیا تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید